کالی چادر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - [ کنایۃ ] تاریک شامیانہ، پھیلتی ہوئی تاریکی یا سیاہی، آسمان، آسمان کی سیاہی، رات کی تاریکی۔ آئی رات کالی، گیا واں تھے روز چھپیا کالی چادر میں گیتی فروز ( ١٦٤٩ء، خاورنامہ، ١٥٩ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالی' بطور صفت کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'چادر' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث